حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی وزارت داخلہ سے وابستہ انٹیلیجنس ایجنسی نے کربلائے معلیٰ کے راستے لطیفیہ علاقے میں بم نصب کرنے میں ملوث دو داعشی دہشت گردوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
عراقی انٹیلیجنس ایجنسی نے یہ بتاتے ہوئے کہ ان دونوں دہشت گردوں کا تکفیری گروہ داعش سے تعلق ہے،مزید کہا کہ یہ افراد کربلا جانے والے راستوں اور عوامی پارکوں میں بم نصب کرنے کے مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ان دہشتگردوں کاداعشی فیملیز سے تعلق ہے اور ان میں سے اکثر مختلف سرچ آپریشنز کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔